اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کون ہوگا فیصلہ 8 فروری کو عوام کریں گے۔
سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بعض تجزیہ نگار اپنی خواہش کو گھوڑا بناکر سواری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چمک کی بنیاد پر سارے تجزیئے ہوا میں تحلیل ہو جائیں گے، ہمارے پولنگ ایجنٹ ووٹر بک نمبر اور سیریل نمبر نوٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پولنگ ایجنٹ نتائج کی اصل کاپی لیکر پولنگ سٹیشن سے باہر آئیں گے، پیپلزپارٹی کے کارکن پولنگ سٹیشنز پر پہرے دیں گے تاکہ ووٹ چوری کی واردات نہ ہو۔