اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے عام انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے، دو سال تک پری پول دھاندلی ہوتی رہی پھر یحیی خان ماڈل آیا، ہم نے سرگودھا اور فیصل آباد سے امیدواروں کے نتائج کو چیلنج کیا ہے، ہمارے امیدوار ان تمام حلقوں میں جیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نو فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، الیکشن میں ہم 179 حلقوں میں اکثریت پر ہیں۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے، آسٹریلیا ، امریکہ اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے، بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا۔