کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دیں، سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا الیکشن کمیشن 22 فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے، اصل بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی گڈول ہونی چاہئے۔
عدالت نے کہا کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس بھی جاری کئے تھے، کل تک جواب دیں کہ آپ نے کیا کارروائی کی، اگر فارم 45 اور فارم 47 میں تضاد ہے تو اس کا جائزہ لیں۔