پشاور:(دنیا نیوز)رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے کس جماعت میں جانا ہے،آج اس کے متعلق آگاہ کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ملاقات کے دوران جماعت کا نام بتا دیا، بلے کا نشان واپس لینے کیلئے انٹراپارٹی الیکشن کا بھی کہا ہے، اس کے بعد ہمارے ارکان اسمبلی واپس اپنی جماعت میں آسکیں گے۔