لاہور: (ویب ڈیسک ) رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پیپلزپارٹی کیساتھ مل کرمرکز میں حکومت بنالے،مسلم لیگ ن کو کانٹوں کاتاج سجانے کا کوئی شوق نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کےدو اہم رہنماؤں نے مرکز میں حکومت بنانے کے لیے اپنی پارٹی کی کوششوں کی اعلانیہ طور پر مخالفت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی اس ’کانٹوں بھرے تاج‘ کو اپنے سر پر سجانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے رات گئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ (ن) کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024
وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ھے
پی ٹی آٸ حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں
ھم مبارکباد پیش کریں گے
مسلم لیگ ن کو…
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت بنالیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ (ن) کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا تھا کہ خدا کرے ن لیگ فیصلہ کر لے کہ جس کو اکثریت دلائی گئی اسی کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔