قومی اسمبلی کے مزید 10 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 16 February,2024 10:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 10 مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 51 سے مسلم لیگ ن کے اسامہ سرور، این اے 53 سے مسلم لیگ ن کے راجہ قمر اسلام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک، این اے 55 سے مسلم لیگ ن کے ملک ابرار، این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی، این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے دانیال چودھری کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سمیت 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

این اے 58 سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال، این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 60 سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، این اے 61 سے ن لیگ کے چودھری فرخ الطاف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔