ٹانک: (دنیا نیوز) حلقہ این اے 43 کے چھ پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کل ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کے فرزند مفتی اسعد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ٹوٹل 348 پولنگ سٹیشن میں 342 پولنگ سٹیشن کے رزلٹ میں پی ٹی آئی امیدوار کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
کوٹ اعظم، لونی، روڑی اور اٹل شریف کے پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی، مذکورہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ نہ ہونے کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے فرزند نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔
آر او این اے 43 کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔