اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق حکومتی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہو گی۔
عافیہ شیر بانو کیس میں حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا، سپریم کورٹ آف پاکستان نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 مارچ 2019ء کو سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی نہیں کر سکتی، جس کیخلاف وفاق اور عافیہ شیربانو نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔