کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں کیا حکمت عملی رکھی جائے؟ ایم کیو ایم کی جانب سے نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹوں میں طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے تمام تر نو منتخب ارکان کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن اور پارلیمانی لیڈر کے ناموں پر غور ہو گا۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پاس 84 نشستیں ہیں ایم کیو ایم کے پاس سندھ اسمبلی میں 28 نشستیں ہیں۔