اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی، صدر ن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی، ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست کو جاری کرے۔
الیکشن کمیشن میں درخواست پیٹرک سینٹ مسیح نے دائر کی تھی، درخواست گزار کی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھر بطور وکیل پیش ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے 16 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کروانے پر تنازع پیدا ہوا تھا۔