اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملہ پر مسلم لیگ ن بلوچستان اور پیپلز پارٹی بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کا اسلام آباد میں مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سابق وزراء اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، جام کمال خان، میر سرفراز بگٹی سمیت صوبائی صدر پی پی پی بلوچستان میر چنگیز جمالی، سربلند خان جوگیزئی اورصدر مسلم لیگ ن بلوچستان جعفر خان مندوخیل، جمال شاہ کاکڑ شریک ہوئے۔
مشترکہ اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں صوبہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جماعتوں نے مل کر صوبے کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک، میر عبید گورگیج، سردار سرفراز ڈومکی، بخت محمد کاکڑ، اسفندیار کاکڑ، عبدالخالق اچکزئی، طور اتمانخیل نے شرکت کی۔
محمد خان لہڑی، مولوی نوراللہ ، سردار عبدالرحمان کھیتران، ولی محمد نورزئی، عاصم کرد گیلو، سردار فیصل جمالی، برکت علی رند سمیت دونوں پارٹیوں کی قیادت نے شرکت کی۔