پاکستان بار کونسل کی چیف جسٹس کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت

Published On 22 February,2024 10:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بار کونسل کی جانب چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ریاضت علی سحر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بدنام کرنے اور چیف جسٹس کو کمزور کرنے کے لیے مہم چلائی گئی، یہ مہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسخ کرنے کی کوشش پر مبنی ہے۔

ریاضت علی سحر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کچھ عناصر نے تشدد اور نفرت کو ہوا دینے کے لیے مکمل طور پر غلط اور جعلی معلومات کا استعمال کیا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ اس خطرناک اور مذموم مہم میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔