کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ کے امیدوار علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک اچھی ورکنگ ریلیشن کے لئے ہمیشہ تیار رہے گی۔
ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ کے امیدوار علی خورشیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی سے بہت سیکھا، نو منتخب سپیکر کے لئے نیک خواہشات ہیں، امید ہے وہ برابری کی بنیاد پر آپ اس منصب پر رہیں گے، سابق ڈپٹی سپیکر ریحانہ لغاری نے بہت اچھی طرح ہاؤس چلایا۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ جو چیزیں 2018ء سے 23ء میں نظر آئیں کوشش کریں گے اب وہ نہ ہوں جو کسی کی جانب سے کی گئی تھیں۔