ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Published On 24 February,2024 02:30 pm

کراچی: (دنیانیوز) سندھ اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کےانتخاب کے لیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم سےرابطہ کیا ، سندھ اسمبلی اجلاس کےدوران ایم کیوایم کو سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے امیدوار دستبردار کرانےکی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی تجویز اور سپیکر الیکشن کےحوالے سےغور کیاگیا، بعدازاں ایم کیو ایم نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیوایم نے سپیکرو ڈپٹی سپیکر کے لیےصوفیہ شاہ اور راشد شاہ کو امیدوار نامزد کیاہے۔

پیپلزپارٹی کےاویس شاہ سپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر کےامیدوار ہیں ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نہیں لاسکیں گی ۔

پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے13 ارکان نے رکنیت کا حلف نہیں لیا، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کےلیے اہل ارکان کےآج کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، اپوزیشن ارکان کےحلف نہ ہونےکےسبب وہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔