کوئٹہ: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے، الیکشن میں شکست کے بعد سڑکیں بند کر کے اپنے عوام کو تکلیف میں ڈالنا درست نہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جہاں الیکشن جیتے وہ ٹھیک، جہاں ہارے وہاں دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کو آواران میں الیکشن درست نظر آتا ہے، اداروں پر الزامات لگانا درست نہیں۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو اس کے لئے فورم موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ وزرات اعلیٰ کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔