احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: آغا سراج درانی

Published On 24 February,2024 11:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو عدالت کے دروازے کھلے ہیں، دھاندلی ہوئی ہے تو الیکشن کمیشن کے ٹریبونل چلے جائیں، پورا سندھ ہمارے ساتھ ہے، ہم نے سندھ میں فتح حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے اور پرانے ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمیں کسی سے ڈر نہیں لگتا، یہ ابھی سے نہیں بلکہ شہید ذولفقار علی بھٹو کے زمانے سے الیکشن لڑتے آ رہے ہیں اور ہارتے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، سارے انتظامات مکمل ہیں، اسمبلی کے باہر احتجاج افسوس کی بات ہے۔