کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر سینیٹر احمد خان کی رہائش گاہ پر مذہبی و قوم پرست جماعتوں کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علماء اسلام، اے این پی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں نے شرکت کی، مولانا عبدالواسع، زمرک خان اچکزئی اور خیر جان بلوچ سمیت رہنما موجود تھے، اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کو بلوچستان حکومت میں شراکت داری سے معذرت پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام، نیشنل پارٹی، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں نے اپنا وزیر اعلیٰ بلوچستان کا امیدوار لانے پر غور کیا۔