کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 24 فروری کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، کسی بھی قسم کی شرپسندی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا تھا کہ امن وامان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔