کراچی: (دنیا نیوز) جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
سیاسی جماعتوں کے قائدین نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج حلف نہ اٹھانے کا بھی اعلان کر دیا، سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا جب تک مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جاتا آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 نافذ، کسی بھی جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے: وزیر داخلہ
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جہدوجہد پُرامن ہے، ہم قانونی اور آئینی احتجاج کی طرف جا رہے ہیں، ہم نئے الیکشن کی طرف جائیں گے، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ارکان بھی حلف نہیں لیں گے۔
صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیں فراڈ کیا گیا، ن لیگ، پی پی، ایم کیو ایم سے بات نہیں ہو گی، جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔