لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے استعفیٰ دیا ہے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور کے حلقہ پی پی 158 اور پی پی 164 کی نشست بھی چھوڑ دی ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے لاہور کے قومی حلقہ این اے 123 کی نشست برقرار رکھی ہے۔
دوسری جانب نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این اے 119 کی نشست چھوڑ دی، حمزہ شہباز بھی لاہور کی صوبائی نشست نہیں رکھیں گے۔
سردارغلام عباس چکوال، رانا تنویر شیخوپورہ اور احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان، جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔