پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شامل ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 87 سیٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی 9 سیٹوں کیساتھ دوسری اور مسلم لیگ (ن) 8 سیٹوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی صرف 5 نشستیں آئی ہیں، عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے ایک ایک نشست جیتی ہے، 3 آزاد امیدواروں نے ابھی تک کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری گورنر کو ارسال
الیکشن کمیشن کے مطابق 2 حلقوں پر انتخابات ملتوی اور 4 پر ابھی فیصلہ آنا باقی ہے، جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی دو دو جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست ملی ہے، اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا ہے۔