کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 26 فروری کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائینگے ، پیپلز پارٹی کی جانب سے آج متفقہ طورپر وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی فارمولے اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار کااعلان ہوتے ہی نو منتخب اراکین اسمبلی کوئٹہ پہنچیں گے ، اس وقت بیشتر نومنتخب اراکین اسمبلی حکومت سازی کےلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔