کراچی: (دنیا نیوز) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے معروف کالم نویس و تجزیہ نگار نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نذیر ناجی ایک اعلیٰ صفت مفکر اور دور اندیش شخصیت تھے، نذیر ناجی کے کالم اور دیگر تحریریں ہمیشہ سچ کی کھوج میں لکھی گئیں، نذیر ناجی کی ادب، صحافت اور ذرائع ابلاغ میں کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ مرحوم نذیر ناجی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لئے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کی۔