پیپلزپارٹی نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

Published On 23 February,2024 02:12 pm

کراچی : (دنیانیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا گیا، وہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس شام چار بجے ہورہا ہے ، جس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔