کراچی: (دنیانیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، پہلے حلف اٹھالیں پھر دیکھتے ہیں کس کو ساتھ ملانا ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے عوام کا بہت زیادہ شکر گزار ہیں، سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسترد شدہ لوگ احتجاج کررہے ہیں، جن کے پورے سندھ میں 15 امیدوار تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اچھے قانون بنیں گے جس سے لوگوں کو ریلیف پہنچ سکے ، یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی، اسمبلی میں جو جماعتیں ہیں یا نہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔