صدر مملکت سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی الوداعی ملاقات

Published On 26 February,2024 07:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے الوداعی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق صدر اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ایوان بالا کو احسن طریقے سے چلانے کے اقدامات کو سراہا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایوان بالا کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی۔