پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی آرمی کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

Published On 27 February,2024 10:15 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 فروری کو پاکستان کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کوآڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کو بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔