راولپنڈی: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں کئے گئے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد عرف بابری مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے، آپریشن کے دوران سپاہی شاہ زیب اسلم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔