قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کا مطلوب دہشتگرد مارا گیا

Published On 09 February,2024 11:03 pm

راولپنڈی: (دنیانیوز) سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلےمیں داعش کا مطلوب دہشتگرد عبدالشکورعرف نعمان عرف ابوحمزہ خراسانی موقع پر مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قلعہ سیف اللہ اور پشین کے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و استحکام تباہ کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گی۔