اسلام آباد:(دنیا نیوز) سولہویں قومی اسمبلی میں پہلی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے تحریک پیش کی جس میں 9 مارچ اور 14 مارچ کو صدر اور سینیٹ کے انتخابات کے لئے قومی اسمبلی ہال استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔
ایوان نے کثرت رائے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی تحریک منظور کرلی۔