لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی خوبصورت دھرتی ہے، بلوچی ثقافت دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے، پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں بسنے والے بلوچ شہری آج بلوچ ثقافت کا دن منا رہے ہیں۔