پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے مقدمات کی تفصیل اور ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اصلاح اور اداروں کو بنانے کی ضرورت ہے، پورا پاکستان افسوس کر رہا ہے کہ ریاست کمزور ہوچکی ہے، ملک کے مجرموں کوعوام کے مینڈیٹ کے خلاف قوم پر مسلط کیا گیا۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ہی ملک مستحکم ہوگا اور ترقی بھی کرسکتا ہے۔