اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اس نازک وقت میں اپنی قوم کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے نگران وزیراعظم کے طور پر میرا دور ختم ہونے پر میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے اس ترقی پر فخر ہے جو ہم نے ملکر کی ہے، آنے والی حکومت کی کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی رہنمائی کریں گے۔
سابق نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان خوشحال اور ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔