مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ: مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

Published On 05 March,2024 07:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے 334 نشستوں پر نمائندے ایوان میں موجود ہیں، مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن لیگ نے 75 سیٹیں جیتیں، 9 آزاد شامل ہوئے، 34 خواتین، 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے، پیپلزپارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی، پیپلزپارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16، اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے، ایم کیو ایم کو 17 جنرل، چار خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست ملی، جمعیت علمائے اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی، جے یو آئی نے 6 جنرل، 4 خواتین، 1 اقلیت کی نشست حاصل کی۔

مسلم لیگ ق کے ارکان کی کل تعداد 5 جن میں 4 جنرل سیٹیں، ایک نشست خواتین کی ملی، آئی پی پی کے 4 ارکان میں سے تین جنرل، ایک خواتین کی نشست ملی، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیاء، باپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشست ہے۔

قومی اسمبلی میں 8 ارکان کی آزاد حیثیت برقرار ہے، قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر الیکشن نہیں ہوا، ایک کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے۔