روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، سعودی وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ

Published On 06 March,2024 07:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی وفد کے دورہ کا مقصد حج زائرین کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کے لئے ممکنہ مقامات کا سروے کرنا ہے۔

سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ سعودی سفیر کی قیادت میں سعودی وفد کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر امیگریشن، کسٹمز، ایئرپورٹ سمیت مختلف محکموں کے حکام بھی موجود تھے، ملاقات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) حکام بھی موجود تھے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں لاؤنج، ہال، ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاؤنٹرز اور آلات لگا سکیں گے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکا ہے۔