اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ملک شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان ایوان صدر نے مزید بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔