سنی اتحاد کونسل کا کل مخصوص نشستوں کا حلف اٹھانے کے موقع پر احتجاج کا فیصلہ

Published On 07 March,2024 05:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل نے کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حلف کے موقع پر احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

رانا آفتاب نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ پر منتخب خواتین کو حلف اٹھانے سے روکیں گے، صدارتی الیکشن کے موقع پر کسی اجنبی کو ووٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ نومنتخب خواتین قانونی طور پر اسمبلی کی ممبر نہیں، جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ 9 مارچ کے صدارتی انتخاب کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں امیدوار محمود خان اچکزئی کے لئے پولنگ ایجنٹس اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔