آصف زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے: وزیراعلیٰ بلوچستان

آصف زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے: وزیراعلیٰ بلوچستان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو کوئی ووٹ نہیں پڑے گا، جمعیت علماء اسلام سے رابطے میں ہیں، امید کرتے ہیں وہ اپنا ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی اپنی روایات ہیں اسی بناء پر جے یو آئی کے دوستوں کے پاس بھی گئے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی بلوچستان کیلئے اٹھارویں ترمیم اور آغاز حقوق بلوچستان پیکیج تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔