راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز 2 آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک، 3 کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کیلئے ہروقت تیاررہنا چاہیے: آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد حضرت عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔