صدر آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات، ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا

Published On 11 March,2024 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات میں آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا۔