محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک میں سکولوں، کالجوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

Published On 11 March,2024 07:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار جاری کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 11:30 تک ہوگی، جمعہ کو صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہو گی۔

سکولوں میں دوپہر کی شفٹ دن 11:45 سے 2:45 تک ہوگی، کالجوں میں صبح 8:30 سے 12 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کالجوں میں دوپہر کی شفٹ 2:30 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔