اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی کے اجلاس میں تین اہم نکات پر بات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی، کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز فی الفور ختم کئے جائیں، بشریٰ بی بی کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے گئے اور اس کی مذمت کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ری کاؤنٹنگ شروع ہو گئی ہے، ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ہروائی جا رہی ہیں، کور کمیٹی نے متعلقہ عہدیداران سے اس حوالے سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی۔