لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کو تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم کے معاشی روڈ میپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے، پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور غربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے، معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔