اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات میں ملکی مجموعی، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔