کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے 40 ویں یوم تاسیس پر حق پرست عوام کو مبارکباد دی۔
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پورے ملک میں سیاسی و معاشی بحران سمیت ایک نظریاتی مڈل کلاس سیاسی عمل کی کمی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس کمی اور خامیوں کو پورا کرسکتی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ تمام شہداء اور تحریک کیلئے خدمات سرانجام دینے والے تمام ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔