کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیم نو کا آغاز ہو گیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر کے اس کی تنظیم نو کی جائے، تمام شعبہ جات، صوبائی کمیٹی، ڈسٹرکٹس، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائے گی۔
خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے، ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہوں گے، ایڈہاک کمیٹی میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی ہوں گے۔
ایڈہاک کمیٹی میں کیف الوریٰ، رضوان بابر بھی شامل ہیں، ایڈہاک کمیٹی میں خالد مقبول سمیت 7 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔