8 فروری کو ہنگامہ آرائی: پولیس نے مصطفیٰ کمال کیخلاف رپورٹ جمع کرنیکی مہلت مانگ لی

Published On 02 March,2024 06:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 8 فروری کے انتخابات کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، بلدیہ پولیس نے رپورٹ جمع کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی۔

سید مصطفیٰ کمال کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل نے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا مصطفیٰ کمال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے پولنگ سٹیشن پر قبضہ کیا، بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگا کر جعلی ووٹ ڈال کر کامیابی حاصل کی۔

قادرخان مندوخیل نے درخواست میں استدعا کی کہ مصطفیٰ کمال، کامران اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔