کراچی:(دنیا نیوز) حکومت سازی کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی۔
گورنر سندھ کامران آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا۔
کامران ٹیسوری کا آڈیو میں کہنا تھا کہ پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا 2024 کے انتخابات میں ہمیں ووٹ نہیں ملا اورحکومت میں شامل ہونے کے بدلے میں وہ ہمیں صرف ایک وزارت (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) دے رہے ہیں ۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سیٹ اپ میں گورنر بھی اپنا لا رہے ہیں، کچھ ملا بھی نہیں اور ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے۔