اسلام آباد: (دنیانیوز ) الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے دوبارہ پولنگ کروانے کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست مستردکردی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ پر دوبارہ پولنگ سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی ۔