اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان نااہلی اور کرپشن کے بوجھ تلے دب رہا ہے اور عوام کو تاریخ کے سیاہ ترین دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بجلی اور گیس کی قلت اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے، ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں اور پاکستان کو اس بحران سے نکالیں۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 28, 2024
شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرنے اور پاکستانی قوم کا مینڈیٹ واپس کرنے کا وقت آگیا ہے۔